ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پولیس اہلکار پر حملہ کے جرم میں شیوسینا ممبر اسمبلی ہرش وردھن کوسنائی گئی ایک سال قید کی سزا

پولیس اہلکار پر حملہ کے جرم میں شیوسینا ممبر اسمبلی ہرش وردھن کوسنائی گئی ایک سال قید کی سزا

Sun, 08 Jan 2017 20:14:36  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 8 جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوسینا کے رکن اسمبلی ہرش وردھن جادھو کو ایک پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے معاملے میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ضلع و سیشن جج آر آر ککانی نے اورنگ آباد ضلع کے کنڑ کے ممبر اسمبلی کو قصوروار ٹھہرایا۔جج نے آئی پی سی کی دفعات 353(عوامی خدمت کاروں کو اپنا فرض اداکرنے سے روکنے کے لئے اس پر حملہ کرنا یا فوجداری طاقت کا استعمال کرنا)اور 332(سماجی خدمت کار کو اپنا فرض اداکرنے سے روکنے کے لئے جان بوجھ کر اسے تکلیف پہنچانا)کے تحت جرائم کے لئے ایک ایک سال کی قید کی سزا سنائی۔سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔عدالت نے رکن اسمبلی پر 10000روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔5جنوری، 2011کو مہاراشٹر نونرمان سینا کے اس وقت کے ممبر اسمبلی جادھو کی مقامی پولیس سے تب کہا سنی ہوئی تھی جب انہوں نے اس وقت کے وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان کے قافلے میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔راج چوہان ضلع کے دورے پر تھے۔جادھو نے پولیس گھیرا کو توڑ کر اپنی گاڑی سے پولیس افسران کو ٹکر مارنے کی کوشش کی تھی،جب پولیس انسپکٹر ایس کوکنے نے انہیں روکا تو انہوں نے ان پر حملہ کیا۔جادھو ایم این ایس چھوڑ کر 2014میں شیوسینا کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات جیتے تھے۔


Share: